مختصر نبوی نصیحت

ایک آدمی نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ!مجھے (دین کی باتیں) سکھائیے اور اختصار کیجئے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

“إِذَا قُمْتَ فِي صَلَاتِكَ فَصَلِّ صَلَاةَ مُوَدِّعٍ وَلَا تَكَلَّمْ بِكَلَامٍ تَعْتَذِرُ مِنْهُ وَأَجْمِعْ الْيَأْسَ عَمَّا فِي أَيْدِي النَّاسِ”.

’’جب تو نماز پڑھنے کھڑا ہوتوایسے نماز پڑھ جیسے تودنیا سے رخصت ہونے والا ہے۔ اور کوئی ایسی بات نہ کہہ جس سے (بعد میں) معذرت کرنی پڑے۔ اور لوگوں کے ہاتھ میں جو کچھ ہے اس سے پوری طرح مایوس ہوجا‘‘۔

[سنن ابن ماجہ: 4171]