نبیﷺ نے فرمایا:

“تم اِس طرح صف بندی کیوں نہیں کرتے؛ جِس طرح بارگاہ الٰہی میں فرشتے صف بستہ ہوتے ہیں؟
ہم نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! فرشتے اللہ کی بارگاہ میں کس طرح صف بندی کرتے ہیں؟
آپﷺ نے فرمایا: وہ پہلی صفوں کو مکمل کرتے ہیں، اور صف میں ایک دوسرے کے ساتھ جُڑ کر کھڑے ہوتے ہیں!”

(صحيح مسلم : 430)