فطرانہ کب ادا کرنا چاہیے؟
’صدقہ’ کو ’فطر’ یعنی روزہ کے افطار کے ساتھ جوڑا گیا ہے، اور یہ افطار یعنی رمضان کا اختتام شوال کا چاند طلوع ہونے پر ہوتا ہے، اس لیے یہی اس کا وقت ہے۔ یعنی رمضان کے آخری دن کا سورج غروب ہونے سے لیکر عید الفطر ادا کرنے سے پہلے پہلے اسے کسی بھی وقت ادا کیا جاسکتا ہے۔ [الشرح الممتع:6/166]
فقراء و مساکین کی مصلحت کو سامنے رکھتے ہوئے، بعض سلف صالحین سے عید سے ایک دو دن پہلے بھی فطرانہ ادا کرنا ثابت ہے۔[بخاري:1511]