فقر و فاقہ اور مشکلات سے نجات
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
“يَا ابْنَ آدَمَ تَفَرَّغْ لِعِبَادَتِي أَمْلَأْ صَدْرَكَ غِنًى وَأَسُدَّ فَقْرَكَ وَإِلَّا تَفْعَلْ مَلَأْتُ يَدَيْكَ شُغْلًا وَلَمْ أَسُدَّ فَقْرَكَ”.
’’اے ابن آدم! تومیری عبادت کے لیے یکسو ہوجا، میں تیرا سینہ استغناء وبے نیازی سے بھردوں گا، اور تیری محتاجی و غربت دور کردوں گا، اور اگر تو نے ایسا نہ کیا تومیں تیرے ہاتھ مشغولیت سے بھردوں گا اور تیری محتاجی دور نہيں کروں گا‘‘۔
[سنن ترمذی: 2466]