رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

الْقُرْآنُ حُجَّةٌ لَكَ أَوْ عَلَيْكَ۔

“قرآن تمہارے حق میں یا تمہارے خلاف ححبت ہے”۔

(صحیح مسلم:223)

وضاحت: جوشخص قرآن مجید کی تلاوت کرتا اور اس پر عمل کرتا ہے قرآن قیامت کے دن اس کے حق میں گواہی دے گا، اس کے لیے سفارش کرے گا اور جس نے قرآن کو چھوڑ دیا قرآن اس کے خلاف گواہی دے گا۔