قربانی کے جانور تقسیم کرنا بھی سنت ہے
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
“قَسَمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ أَصْحَابِهِ ضَحَايَا”. [صحيح البخارى:5547]
’نبی ﷺ نے اپنے صحابہ کرام‬ کے درمیان قربانی کے جانور تقسیم کیے‘۔
گویا صاحب استطاعت لوگوں کو دیگر لوگوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، تاکہ وہ بھی اس سنت کی ادائیگی کرسکیں۔