ماہ شعبان کے روزے

حضرت عائشہ رضی اللّٰہ عنہا فرماتی ہیں:

”میں نے آپ ﷺکو کسی اور مہینے میں شعبان کے روزوں کی نسبت زیادہ روزے رکھتے نہیں دیکھا ، آپ ( گویا ) پورے شعبان کے روزے رکھتے تھے ، محض چند دن چھوڑ کر آپ پورا شعبان روزے رکھتے تھے “۔

[صحیح مسلم: 2722]

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”تم میں سے کوئی شخص رمضان سے پہلے ( شعبان کی آخری تاریخوں میں ) ایک یا دو دن کے روزے نہ رکھے البتہ اگر کسی کو ان میں روزے رکھنے کی عادت ہو تو وہ اس دن بھی روزہ رکھ لے“۔

[صحیح بخاری: 1914]