رمی جمرات

کنکریاں مارنے کا وقت زوال سے لے کر غروب آفتاب تک ہے، اگر مغرب تک کنکریاں نہ مار سکا تو اگلے دن طلوع فجر تک کسی بھی وقت مار سکتا ہے۔

کنکریاں مارنے کا سنت طریقہ

  • پہلے چھوٹے جمرہ کو کنکریاں مارے پھر قبلہ رخ ہو کر دعا کرے۔
  • پھر درمیانی جمرہ کو کنکریاں مارے اور پھر قبلہ رخ ہو کر دعا کرے۔
  • پھر بڑے جمرہ کو کنکریاں مارے اور وہاں دعا کرنا ثابت نہیں۔
  • یہ ضروری نہیں کہ کنکریاں جمعرات سے ٹکرائیں، بللکہ واجب یہ ہے کہ کنکریاں جمعرات کے گرد بنے ہوئے حوض میں گریں۔