مسلمان کو فائدہ پہنچانے میں پیچھے مت رہیے

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ

”أَرْخَصَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رُقْيَةِ الْحَيَّةِ لِبَنِي عَمْرٍو قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ وَسَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ لَدَغَتْ رَجُلًا مِنَّا عَقْرَبٌ وَنَحْنُ جُلُوسٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرْقِي قَالَ مَنْ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَنْفَعَ أَخَاهُ فَلْيَفْعَلْ”.

ہم میں سے ایک شخص کو بچھو نے ڈنگ مار دیا، ہم رسول اللہﷺ کی خدمت میں بیٹھے تھے کہ ایک آدمی نے کہا: اللہ کے رسول! میں دم کردوں؟ آپ نے فرمایا: ” تم میں سے جو شخص اپنے بھائی کو فائدہ پہنچا سکتا ہو تو اسے ایسا کرنا چاہیے”۔

(صحیح مسلم: 2199)