نبی ﷺ نے فرمایا:

“مومن کی مثال کھیت کے نرم پودے کی سی ہے؛ کہ جدھر ہوا چلتی ہے، تو اس کے پتے ادھر جھک جاتے ہیں، اور جب ہوا رک جاتی ہے، تو پتے بھی برابر ہوجاتے ہیں’ اسی طرح مومن آزمائشوں میں بچایا جاتا ہے، لیکن کافر کی مثال شمشاد کے سخت درخت جیسی ہے؛ کہ ایک حالت پر کھڑا رہتا ہے، یہاں تک کہ اللہ جب چاہتا ہے، اسے اکھاڑ دیتا ہے!”

(صحیح بخاری: 7466)