پوسٹ#1

نبی کریم ﷺ کی قبر مبارک تاریخ و حقائق

حجرہ نبویہ سے کیا مراد وہ گھر ہے، جس میں نبی کریم ﷺ ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا کرتے تھے۔ کیونکہ نبی کریم ﷺ نے زندگی کے آخری آیام اور لمحات اسی میں گزارے تھے، اور پھر یہی حجرہ آپ کا مدفن اور آرام گاہ قرار پایا، اس وجہ سے یہ بالخصوص ‘حجرہ نبویہ’ کے نام سے مشہور ہوا۔

(قبر مبارک، تاریخ و حقائق، ص: 18)