پانچ چیزوں سے پہلے پانچ چیزوں کو غنیمت جانو

عبداللّٰہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا:

«اِغْتَنِمْ خمساً قَبْلَ خمسٍ، شَباَبَكَ قَبْلَ هَرَمِكَ وَ صِحَتَكَ قَبْلَ سُقمِكَ وَ غِنَاكَ قَبْلَ فَقْرِكَ وَ فَرَاغَكَ قَبْلَ شُغْلِكَ وَ حَیٰوتَكَ قَبْلَ مَوْتِكَ»

پانچ چیزوں سے پہلے پانچ چیزوں کو غنیمت شمار کرو!

1- اپنی جوانی کو اپنے بڑھاپے سے پہلے
2۔ اپنی صحت کو اپنی بیماری سے پہلے
3۔ اپنی مالداری کو اپنی تنگدستی سے پہلے
4۔ اپنی فراغت کو اپنی مشغولیت سے پہلے
5۔ اور اپنی زندگی کو اپنی موت سے پہلے

[صحیح الترغیب للالبانی : 3355]