چھوٹا شرک

حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا:مجھے

تمہارے متعلق شرک اصغر کا سب سے زیادہ اندیشہ ہے۔ انہوں نےعرض کیا

:اللہ کے رسول !شرک اصغر سے کیامراد ہے؟ آپﷺ نے فرمایا : ریاکاری۔ جس روز

اللہ بندوں کو ان کے اعمال کی جزا دے گا تو وہ ان(ریا کاروں) کو فرماے گا : انہی کی طرف چلے

جاؤ جن کو تم دنیا  میں اپنے اعمال دکھایا کرتے تھے، دیکھو کیا تم ان کے پاس جزا پاتے ہو؟”

(مسند احمد23630، صححہ الشیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ فی تحقیق المشکاۃ : 5334)