چھوٹے اور حقیر گناہوں سے بھی بچتے رہنا

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

تم ایسے ایسے عمل کرتے ہو جو تمہاری نظر میں بال سے زیادہ باریک ہیں (تم اسے حقیر سمجھتے ہو، بڑا گناہ نہیں سمجھتے) اور ہم لوگ آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں ان کاموں کو ہلاک کردینے والا سمجھتے تھے۔

(صحیح بخاری: 6492)