کفارہ مجلس کی دعا اور فضیلت
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
”جوشخص کسی مجلس میں بیٹھے اور اس سے بہت سی لغو اور بیہودہ باتیں ہو جائیں، اور وہ اپنی مجلس سے اٹھ جانے سے پہلے پڑھ لے:
سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ،
تو اس کی اس مجلس میں اس سے ہونے والی لغزشیں معاف کر دی جاتی ہیں“۔
[سنن الترمذی:3433]

”فون کال کے اختتام پر بھی کفارۂ مجلس کی دعا پڑھنا مستحب ہے“۔
‎(شیخ محمد علی فرکوس حفظہ اللّٰہ)