ہر تاجر کے نام پیغام

“قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا النَّاسُ يَتَبَايَعُونَ بُكْرَةً، فَنَادَاهُمْ: يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ فَلَمَّا رَفَعُوا أَبْصَارَهُمْ وَمَدُّوا أَعْنَاقَهُمْ، قَالَ: «إِنَّ التُّجَّارَ يُبْعَثُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فُجَّارًا، إِلَّا مَنِ اتَّقَى اللَّهَ وَبَرَّ وَصَدَقَ»”

رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ہم لوگ رسولﷺ کے ساتھ باہر گئے۔ لوگ صبح کے وقت خریدو فروخت میں مشغول تھے۔ آپ نے انھیں آوازدی: اے تاجروں کی جماعت! جب ان لوگوں نے نظریں اٹھایں اور گردیں لمبی کیں تو آپﷺنے فرمایا: تاجر لوگ قیامت کے دن فاجر (اور گناہ گار) بن کر اٹھیں گے، سوائے اس کے جو اللہ سے ڈرتا رہا اور اس نے نیکی کی اور سچ بولا”

(سنن ابن ماجہ: 2146،صححہ الکائفہ زبیر علی زنی رحمہ اللہ)