دو عظمت والے مسلمان گروہ
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
إِنَّ ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ، وَلَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يُصْلِحَ بِهِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ عَظِيمَتَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ
”میرا یہ بیٹا(حسن) سردار ہے اور شاید اس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے دو عظیم گروہوں میں صلح کرائے گا“۔
[صحیح البخاری:2704]
دو عظیم مسلمان گروہوں سے مراد سیدنا حسنؓ اور سیدنا معاویہؓ کے ساتھی ہیں۔ اس حدیث میں سیدنا حسن ؓ اور سیدنا معاویہ ؓ، دونوں کی فضیلت کا بیان ہے کہ آپ ﷺ نے دونوں گروہوں کو “دو عظیم مسلمان گروہ” فرمایا اور ان کے درمیان صلح کی بشارت دی۔




