سجدے میں یہ دعا پڑھنا بھی سنت ہے

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عائشہ‬ رضی اللہ تعالیٰ عنہا س‬ے روایت کیا، انہوں نے کہا:

میں نے ایک رات رسول اللہﷺ کو بستر پر نہ پایا تو آپﷺ کو ٹٹولنے لگی، میرا ہاتھ آپﷺ کے پاؤں کے تلوے پر پڑا، اس وقت آپﷺ سجدے میں تھے، آپﷺ کے دونوں پاؤں کھڑے تھے اور آپﷺ کہہ رہے تھے:

اللهُمَّ أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَبِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ

’’اے اللہ! میں تیری ناراضی سے تیری رضا مندی کی پناہ میں آتا ہوں اور تیری سزا سے تیری معافی کی پناہ میں آتا ہوں اور تجھ سے تیری ہی پناہ میں آتا ہوں، میں تیری ثنا پوری طرح بیان نہیں کر سکتا، تو ویسا ہی ہے جیسے تو نے اپنی تعریف خود بیان کی۔‘‘

صحیح مسلم:486