جب اللہ کِسی کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے

امام ابن القيم رحمه الله فرماتے ہیں:

“جب اللہ کِسی کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے؛ تو اُسے اپنے گناہوں کے اعتراف اور دوسرے کے گناہوں سے صرفِ نظر کی توفیق عطاء کر دیتا ہے،
وہ دوسروں کی عیب جوئی نہیں کرتا؛
اور جو کچھ اُس کے پاس ہے، اُس میں سے سخاوت بھی کرتا ہے،
اور اُس پر قناعت بھی کرتا ہے،
اور دوسروں کو تکلیف دینے سے باز رہتا ہے؛
اور اگر کوئی اُس کے ساتھ بُرائی کا ارادہ کرے، تو وہ اُسی پر پلٹا دیتا ہے!”

[ الفوائد : 99/1 ]