بے جا تمنا نہ کرو
ارشادِ باری تعالی ہے:
{وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللَّهُ بِهِ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِمَّا اكْتَسَبُوا وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِمَّا اكْتَسَبْنَ وَاسْأَلُوا اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ} [النساء: 32]
’اور جو کچھ اللہ نے تم میں سے کسی کو دوسروں کے مقابلہ میں زیادہ دیا ہے، اس کی تمنا نہ کرو، جو کچھ مَردوں نے کمایا ہے اُس کے مطابق ان کا حصہ ہے اور جو کچھ عورتوں نے کمایا ہے، اس کے مطابق اُن کا حصہ ہے، ہاں اللہ سے اس کے فضل کی دعا مانگتے رہو’۔
اللہ کی نعمتوں کے حصول کی دعا اور تمنا کرنے میں حرج نہیں، لیکن مرد، عورتوں کی طرح یا عورت مردوں کی طرح بننے کی کوشش کرے، تو اس رویے کی مذمت بیان کی گئی ہے۔