رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”کسی شخص کا عمل اسے جنت میں ہرگز داخل نہیں کر سکے گا۔“ صحابہ کرام‬ ؓ ن‬ے عرض کی: اللہ کے رسول! آپ کا عمل بھی نہیں؟ آپ نے فرمایا: ”نہیں میرا عمل بھی نہیں۔ ہاں مگر اللہ تعالٰی مجھے اپنے فضل وکرم سے نوازے تو الگ بات ہے اس لیے تم میانہ روی اختیار کرو قریب قریب چلو اور تم میں کوئی بھی موت کی خواہش نہ کرے کیونکہ اگر وہ نیک ہوگا تو امید ہے کہ اس کے اعمال میں مزید اضافہ ہو جائے گا اور اگر وہ برا ہے تو ممکن ہے کہ وہ توبہ کرے”۔
(صحیح بخاری:5673)