ڈراپ شپنگ کاروبار کرنا

ڈراپ شپنگ کاروبار کی رائج صورت جائز نہیں، ہاں البتہ اس میں درج ذیل شرائط کا خیال رکھا جائے، تو درست ہوگا:
1: بیچنے والا چیز خود خرید کر فروخت کرنے کی بجائے، آرڈر کہیں اور منتقل نہ کرے۔
2: تصاویر کوئی اور دیکھا کر چیز کوئی اور سیل نہ کی جائے، کیونکہ یہ دھوکہ دہی ہے۔
3: جو اشیاء ملکیت میں نہیں، ان کے حوالے سے خود کو مالک ظاہر کرنے کی بجائے انہیں بطور کمیشن ایجنٹ فروخت کیا جائے۔
لجنۃ العلماء للافتاء، فتوی نمبر:162