مزدور کے حقوق اور حلال کمائی

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

’’مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری دے دو“۔

[سنن ابن ماجة:2443]

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

”میں قیامت کے دن اس شخص کے خلاف خود مدعی ہوں گا جو مزدور سے کام لے اور اس کی مزدوری نہ دے“۔

[صحیح البخاری:2227]

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”کسی انسان نے اس شخص سے بہتر روزی نہیں کھائی ، جو خود اپنے ہاتھوں سے کما کر کھاتا ہے“۔

[صحیح البخاری:2072]