صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت

“ہم صحابہ کرام سے محبت کرتے ہیں، ان میں سے کسی کی محبت میں کوتاہی نہیں کرتے، ان میں سے کسی سے لاتعلقی نہیں کرتے، جو ان سے بغض رکھتا ہے اور ان کے بارے خیر کے علاوہ کوئی بات کرتا ہے تو ہم ان سے نفرت کرتے ہیں۔ ہم ان کے بارے صرف خیرو بھلائی کی بات کرتے ہیں، ان کی محبت دین ایمان اور احسان ہے اور ان سے بغض رکھنا کفر نفاق اور سرکشی ہے۔ جو بندی نبی کریم ﷺ کے اصحاب کے بارے، ازواج مطہرات اور آپ کی پاکیزہ آل اولاد کے بارے اچھی بات کرتا ہے، وہ منافقت سے پاک ہوجاتا ہے۔”

(العقیدۃ الطحاویہ،ص ۸۲)