نماز اسلام کا اہم رکن
⇚سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ (٢٣هـ) فرماتے ہیں :
«مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ فَلَا حَظَّ لَهُ فِي الْإِسْلَامِ».
’’جس نے نماز چھوڑی، اُس کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں۔‘‘
(المصنف لعبد الرزاق : ٥٨٠، صحیح)
⇚سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ (٣٢هـ) فرماتے ہیں :
«مَنْ لَمْ يُصَلِّ فَلَا دِينَ لَهُ».
’’جس نے نماز نہیں پڑھی، اس کا کوئی دین نہیں۔‘‘
(السنة لعبد الله بن أحمد : ٧٧٢ وسنده حسن)
⇚سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ (٣٢هـ) فرماتے ہیں :
«لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا صَلَاةَ لَهُ».
’’جس کی نماز نہیں، اُس کا ایمان نہیں۔‘‘
(السنة للخلال : ١٣٨٤ وسنده صحیح)
حافظ محمد طــــاھــر حفظہ اللہ



