سیدنا معاویہؓ کا شرفِ صحبتِ رسول ﷺ
ابن ابی ملیکہ ؒ بیان فرماتے ہیں کہ معاویہ رضی اللہ عنہ نے عشاء کے بعد ایک رکعت وتر پڑھی، اور اس وقت ان کے پاس ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ایک آزاد کردہ غلام موجود تھا۔ وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور یہ بات انہیں بتائی۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا:
”کوئی حرج نہیں، کیونکہ انہیں رسول اللہ ﷺ کی صحبت کا شرف حاصل رہا ہے “۔
[صحيح البخاري:3764]




