شعائر اللہ کی بے حرمتی جائز نہیں
{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحِلُّوا شَعَائِرَ اللَّهِ وَلَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَلَا الْهَدْيَ وَلَا الْقَلَائِدَ وَلَا آمِّينَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنْ رَبِّهِمْ وَرِضْوَانًا} [المائدة: 2]
’اے ایمان والو! اﷲ کی نشانیوں کی بے حرمتی نہ کرو اور نہ حرمت والے مہینے کی اور نہ حرمِ کعبہ کو بھیجے ہوئے قربانی کے جانوروں کی اور نہ مکّہ لائے جانے والے ان جانوروں کی جن کے گلے میں علامتی پٹے ہوں اور نہ حرمت والے گھر خانہ کعبہ کا قصد کرکے آنے والوں کی بے حرمتی کرو، کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے رب کا فضل اور رضا تلاش کر رہے ہیں’۔
ہر وہ چیز جس کا تعلق دین کے ساتھ ہے، اس کا استہزاء، تمسخر اور مذاق اڑانا قطعا جائز نہیں، بعض دفعہ یہ رویہ کفر تک لے جاتا ہے۔