جس کے پاس قربانی کا جانور نہ ہو

ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا:

اگر میرے پاس میرے بیٹے کے جانور کے علاوہ کوئی اور جانور قربانی کے لیے نہ ہو تو کیا میں اسے ہی ذبح کر دوں؟ آپ نے فرمایا: نہیں۔ بس تو اپنے بال کاٹ لے، ناخن اور مونچھیں تراش لے اور زیر ناف بال صاف کر لے۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں تیری طرف سے یہی مکمل قربانی شمار ہوگی۔

(احمد: 6575 حسنہ الارناؤوط)