توبہ اور استغفار میں فرق
توبہ اور استغفار میں فرق یہ ہے کہ توبہ دل کا عمل ہے، جبکہ استغفار زبان کا عمل ہے۔
توبہ یہ ہے کہ انسان اپنے گناہ پر سچے دل سے نادم ہو، فوراً اس گناہ کو چھوڑ دے، اور آئندہ دوبارہ نہ کرنے کا پختہ عزم کرے۔ یہی حقیقی توبہ ہے جس کے ساتھ بندہ اللہ تعالی کی طرف رجوع کرتا ہے۔
جبکہ استغفار کا مطلب ہے اللہ تعالی سے زبان کے ذریعے معافی طلب کرنا، جیسے: ’’أستغفر الله‘‘ کہنا۔ بعض اوقات انسان استغفار تو کرتا ہے لیکن ابھی مکمل توبہ کی تمام شرائط پوری نہیں ہوتیں، پھر بھی اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے اسے معاف کر دیتے ہیں۔
استغفار صرف گناہوں کی معافی کے لیے ہی نہیں بلکہ ایک مستقل عبادت بھی ہے۔ اسی لیے نماز میں دو سجدوں کے درمیان بھی استغفار کی دعا مسنون ہے، اور نماز مکمل ہونے کے بعد بھی نبی کریم ﷺ استغفار فرمایا کرتے تھے۔
(شيخ عبد السلام الشويعر حفظه الله)
حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ




