سوال 7258

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا صحیح بخاری کے پرانے نسخوں میں سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے نام کیساتھ علیہ السلام لکھا ہوتا تھا؟

جواب

وعليكم السلام و رحمة الله و بركاته
مخطوطات اور قدیم مطبوعہ نسخوں میں علیہ السلام لکھا ہوا نہیں ملتا ہے۔
ایسے ہی جو کتب احادیث آج بھی عمدہ تحقیق سے طبع ہو رہی ہیں ان میں بھی یہ چیز نہیں ہے۔
قرآن کریم میں صحابہ کرام،اہل بیت کے لئے رضی الله عنھم جیسے مبارک کلمات بولے گئے ہیں سو ہمیں انہیں ہی سلف صالحین کی طرح لازم پکڑنا چاہیے ہے۔
علیہ السلام کہنا ایک خاص طبقہ کی علامت ہے اس سے ہم أهل السنة کو اجتناب کرنا چاہیے ہے ۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ