سوال (955)

ایک بندے نے میرا قرض دینا ہے لیکن وہ ادا نہیں کر پا رہا ہے ، وہ مساکین میں شامل ہوتا ہے ، اگر میں اپنے پیسے اس سے واپس نہ لوں اور زکاة سمجھ کر معاف کر دوں کیا یہ جائز ہے ؟

جواب

اس طرح زکاۃ ادانہیں ہوگی ۔ کیونکہ جب یہ رقم اس آدمی کو دی گئی ہے ، اس وقت زکاۃ کی نیت نہیں تھی ۔ یہ قرض وصول کرنے اور زکاۃ ادانہ کرنے کا حیلہ ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

شیخ ابن باز رحمہ اللہ کا فتویٰ بھی یہی ہے کہ اس طرح زکاۃ ادا نہیں ہوتی۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ