سوال 7446
السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ!
بعض اوقات سوشل میڈیا پر تلاوت کی وڈیوز سامنے آتی ہیں جن میں AI کی مدد سے آیات میں تذکرہ شدہ چیزوں کی تمثیلی وڈیو بنائی جاتی ہے۔ اب اے آئی تو تمثیل بناتے وقت جنت، باغات، دوزخ، شخصیات میں نیک و بد حتی کہ انبیاء کرام علیہم السلام وغیرہ کی بھی وڈیوز بنا دیتا ہے تو ایسی وڈیوز دیکھنا یا شیئر کرنا کیسا ہے؟
قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا
جواب
وعلیکم السلام و رحمة الله و برکاته
اے آئی سے کسی شخصیت کو ویڈیو بنوانا قطعاً جائز نہیں،
[صحیح البخاري حدیث نمبر : 2225]
ایسی ویڈیوز شیئر بھی نہیں کرنی چاہیے:
وَتَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡبِرِّ وَالتَّقۡوٰى وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ وَاتَّقُوا اللّٰهَ اِنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ
اور نیکی اور تقویٰ پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرو، بے شک اللہ بہت سخت سزا دینے والا ہے
[سورۃ المائدہ آیت نمبر : 2]
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب
فضیلۃ العالم حافظ محمد عبداللہ حفظہ اللہ

