سوال 7592
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
رات کو سورۃ الملک پڑھ کر سونے کے بارے میں آگاہی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی ہاں، سورۃ ملک جامع ترمذی کے اندر حدیث موجود ہے۔ شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس کی صحت کا اقرار کیا ہے اور دیگر اہلِ علم نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے۔
لہٰذا یہ بات صحیح ہے کہ سورۃ ملک رات کو پڑھنی چاہیے۔ بعض روایات میں اسے عذابِ قبر سے مانع اور رکاوٹ بھی قرار دیا گیا ہے، یعنی یہ انسان کو عذابِ قبر سے محفوظ رکھنے کا سبب بنتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




