سوال 7538
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم کیا red bull میں بھی نشہ آور کوئی چیز ہے اور اسکا پینا کیسا ہے؟
جواب
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
ایسی کوئی بات سنی نہیں کہ اس میں کوئی نشہ آور چیز ہوتی ہے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اچھا، ریڈ بُل میں بنیادی طور پر تو ایسا کوئی نشہ آور معاملہ نہیں ہے، بالخصوص جو ریڈ بُل پاکستان میں مل رہی ہے۔ آپ اس کی ویب سائٹ چیک کریں تو اس کے اجزاء میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس کے اندر ایک جز، ایک کیمیکل ایلیمنٹ ایسا ہے جو بھینس کے، جو کیا نام ہے، جنسی اعضاء سے حاصل کیا جاتا ہے، تو اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ اسی طرح اس میں الکوحل کے حوالے سے بھی شبہ ظاہر کیا جاتا ہے۔
البتہ یہ ضرور ہے کہ اگر اس کا استعمال حدِ اعتدال سے بڑھ جائے تو پھر یہ مشروب نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ اسی طرح ہائی بلڈ پریشر کے لیے اور جو لوگ ہارٹ پیشنٹ ہیں، ان کے لیے بھی یہ، ایز پر میڈیکل انسٹرکشنز، نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
اچھا، سب سے آخری چیز یہ ہے کہ جب بھی کسی چیز کے حرام یا حلال ہونے کے حوالے سے آپ نے چیک کرنا ہو تو اس چیز کے اوپر E-numbers لگے ہوتے ہیں۔ آپ E-number چیک کریں۔ اس سے یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ کسی چیز کو تیار کرنے کے لیے جو مختلف ایلیمنٹس استعمال ہوئے ہیں، ان ایلیمنٹس کا بیسک ریسورس کیا ہے، یعنی یہ چیز کہاں سے لی گئی ہے؟ اس سے اندازہ ہو جاتا ہے۔
جتنے بھی اجزاء یا ایلیمنٹس خنزیر یا اس کی چربی، یا چربی کی اندرونی لئیر سے حاصل کیے جاتے ہیں، ان کے مخصوص E-numbers ہوتے ہیں۔ یعنی جتنی بھی پروڈکٹس میں خنزیر کا کوئی بھی جز یا کوئی بھی پارٹ پایا جائے گا، اس کا ایک مخصوص E-number ہے، جو مجھے ابھی یاد نہیں آ رہا۔
وہ میں ان شاء اللہ اپنا کمپیوٹر کھول کر آپ کو بتا سکوں گا۔ آپ E-number لے کر چیک کر لیں۔ چیٹ جی پی ٹی پر بھی لکھ دیجیے، وہاں آپ کو بتایا جا سکتا ہے کہ ایسی پروڈکٹس جن میں خنزیر کے اجزاء میں سے کوئی چیز ہو، ان کے کون کون سے E-numbers ہوتے ہیں۔ وہاں تقریباً کوئی 12، 15 E-numbers بتا دے گا۔
فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ




