سوال 7445

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
صفر کے آخری بدھ کا پس منظر کیا ہے؟ راہ نمائی فرمائیں

جواب

جو بقیہ بدھ کا ہے وہی پس منظر صفر کے آخری بدھ کا ہے…!
بعض لوگوں کا یہ عقیدہ ہے کہ صفر کی آخری بدھ کو آسمان سے تین لاکھ بیس ہزار بلائیں نازل ہوتی ہیں، ان بلاؤں سے بچنے کے لئے مخصوص قسم کی چار رکعت نماز نفل ادا کی جاتی ہے، ایسا عمل کرنے کی کوئی دلیل نہیں، ممکن ہے کہ ایسا عمل کرنے کی وجہ سے کوئی مصیبتیں اور بلائیں اتر آئیں کیونکہ امام الانبیاء محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرنے کی یہی وعید ہے
[سورۃ النور آیت نمبر: 63]
ماہِ صفر کے آخری بدھ کے متعلق عوام میں اور بھی باطل اور غلط نظریات پائے جاتے ہیں جو بلا دلیل ہیں، ان سے بچیں، دینِ اسلام نے ماہِ صفر کے آخری بدھ کو کوئی خاص دن یا کسی خاص عمل کے ساتھ مخصوص نہیں کیا
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فضیلۃ العالم حافظ محمد عبداللہ حفظہ اللہ