سوال 7584
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک بات پوچھنی تھی، کیا قرآنِ پاک کو بیگ میں رکھ کر فلائٹ کے سفر میں لے جا سکتے ہیں؟ اس میں کوئی گناہ تو نہیں ہوگا؟
جزاکم اللہ خیراً
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ظاہری سی بات ہے جو بھی سامان ہوتا ہے بیگ میں ہوتا ہے۔ کوئی حرج نہیں ہے۔ کپڑوں کے درمیان طریقے سے اگر رکھ دیا جائے تو ان شاء اللہ آپ بری الذمہ ہیں۔ وہ جس اعتبار سے بھی اس کو لے کر جاتے ہیں۔ آپ پر ان شاء اللہ کوئی جرمانہ کوئی عیب کوئی فتوی نہیں ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




