سوال 7508

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔
میں ایک سیلون کا پیج مینیج کرتی ہوں اور اس کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ بھی کرتی ہوں۔ ڈیلز وغیرہ میں تو میں کوشش کرتی ہوں کہ آئی برو پلکنگ کو شامل نہ کروں، لیکن جو ڈیلز بنائی جاتی ہیں، ان میں یہ دکھانے کے لیے کہ ڈیل میں کیا کیا شامل ہے، خواتین کی تصاویر بھی لگانی پڑتی ہیں۔ اسی طرح جو AI ویڈیوز بناتی ہوں، ان میں بھی اکثر خواتین کی تصاویر یا ویژولز ہوتے ہیں۔
اگر سیلون میں کسی کسٹمر کی ہیئر کٹنگ یا میک اَپ کیا گیا ہو تو کیا اس کی تصاویر یا ویڈیوز پیج پر اپلوڈ کرنا جائز ہے؟ اور ڈیلز یا AI ویڈیوز میں خواتین کی تصاویر/ویژولز استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟ کیا اس صورت میں بھی گناہ ہوگا؟
میں حلال اور جائز طریقے سے کام کرنا چاہتی ہوں، اس لیے براہِ کرم اس بارے میں رہنمائی فرما دیں۔
جزاکِ اللہ خیراً۔

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ذی روح کی تصویر اس کو رواج دینا بنانا بزنس کا ذریعہ بنانا یہ تو جائز نہیں ہے چاہے وہ اے ائی سے بنی ہو یا کسی اور طریقے سے صرف بالوں کو شیئر کیا جا سکتا ہے کہ بھئی یہ کٹنگ ہے یہ سٹائل ہے تصویر اس میں نہ آئے چہرہ اس میں نہ آئے اس کی گنجائش ہو سکتی ہے باقی احتیاط آپ کو پتہ ہی ہے، آئی بروز کے حوالے سے ائیلش کے حوالے سے تھریڈنگ کے حوالے سے قطعا منع ہے وہ آپ کو پتہ ہے آپ اپنی معلومات کی روشنی میں اس معاملے کو اتنا معتدل اور کارامد بنا لیں کہ خلاف شرع بھی نہ ہو اور کام بھی آپ کا ہوجائے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ