سوال 7490

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم شیخ! ایک شادی شدہ بچی اپنے میکے ملنے آتی ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ والدین کے گھر رہتے ہوئے وہ نماز پوری پڑھے یا قصر کرے؟
جزاکم اللہ خیراً فی الدنیا والآخرۃ

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
وہ بچی اگر بطور مہمان کے آتی ہے اپنے میکے میں تو پھر تو وہ قصر کرے گی اگر فاصلہ اتنا ہے کہ سفر کے زمرے میں آتا ہے پھر وہ قصر کرے گی اور اگر وہ مستقل رہتی ہے 15 دن یہاں 15 دن وہاں مہینہ یہاں مہینہ وہاں پھر وہ دونوں جگہ نماز پوری پڑھے گی درمیان میں جو نماز آئے گی سفر کے دوران بس وہی قصر کرے گی اس وقت۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ