سوال 7097
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
شیخ ایک سوال ہے اگر کسی شخص کی آپ نے کوئی رقم ادا کرنی ہو اور وہ شہید ہو جائے تو کیا وہ صدقہ کر دینی چاہئے؟
جواب
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
اس کے ورثاء ہیں تو انہیں دیں۔ ورثاء نہیں ہیں تو پھر صدقہ کر دیں۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ




