سوال 7078

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہوت گناہ سے استمناء بالید سے بچنے کے لیے روزہ کو مقرر کیا ہے کیا اب آدمی پورے ایک ہفتہ مہینے روزہ رکھ سکتا ہے؟

جواب

وعلیکم السلام! آپ وقفہ دے کر روزے رکھیں، یہی زیادہ بہتر ہے۔ سب سے بہترین طریقہ تو وہی ہے جو حضرت داؤد علیہ السلام کا تھا، یعنی ایک دن روزہ رکھنا اور ایک دن ناغہ کرنا۔ اگر آپ کی صحت اچھی ہے اور آپ میں ہمت ہے، تو اسی ترتیب سے چلنا آپ کے لیے سب سے اچھا رہے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ