سوال 7380

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک گرافکس ڈیزائنر کی اجرت کا کیا حکم ہے کہ وہ اہل بدعت کے اشتہار بناتا ہے شرکیہ جملے بھی اس میں لکھنے پڑتے ہیں اور اسے پتہ بھی ہے کہ یہ الفاظ و جمل درست نہیں ہیں۔

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عام قاعدہ یہی ہے کہ ولا تعاونوا علی الإثم والعدوان سرکشی بغاوت اور گناہ کے کام میں تعاون نہیں ہونا چاہیے۔ اسے اپنے رزق کو پاکیزہ بنانے کے لیے اور اپنے عقیدے کی سلامتی کے لیے اس کام سے دور رہنا چاہیے۔ البتہ چونکہ کام اس کا مشترکہ ہے۔ جزوی طور پر یہ کام ہے دوسرا کام بھی کرتا ہے۔ کلی طور پر تو اس کی آمدن پہ حرمت کا فتویٰ نہیں دیا جا سکتا۔ لیکن البتہ یہ معاملہ جزوی طور پر حرام کے دائرے میں آتا ہے ناجائز کے دائرے میں آتا ہے اور پھر اس کا اپنا عقیدہ بھی داؤ پہ لگ رہا ہے اس طرح۔ مطلب کوئی غیرت، حمیت کوئی عقیدے کی جو حلاوت ہے وہ کچھ نہیں اس کے پاس۔ سخت تنبیہ کرنی چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ