سوال 7418
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سندھ حکومت نے سندھ میں رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کیلئے MTP انشورنس لازمی قرار دیدی ہے۔ اور جو یہ انشورنس نہیں کروائے گا، وہ ایکسائز سے کوئی بھی کام نہیں کرا سکے گا، مثلاً گاڑی کا ٹوکن، ٹرانسفر وغیرہ
اس انشورنس کا مقصد یہ ہے کہ اگر گاڑی حادثہ کا شکار ہو جائے، تو جس شخص یا چیز کا نقصان ہوا ہے، انشورنس کے ذریعے اسے پورا کیا جائے۔ میرے علم کی حد تک اس میں گاڑی کے اپنے نقصان کی انشورنس شامل نہیں ہے نہ ہی گاڑی کے مالک کو ادائیگی کی جائے گی۔
سوال یہ ہے کہ کیا یہ انشورنس کرانا گاڑی کے مالک کیلئے جائز ہے؟ اگر نہ کروائے تو ایکسائز کے معاملات رک جائیں گے۔ اگر گاڑی بیچے تو دوسرے شخص کو پھر اسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نیز گاڑی جو کہ بنیادی ضروریات میں شامل ہے، کے لئے کیا اسے مجبوری شمار کیا جا سکتا ہے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ظاہر ہے اگر اسے مجبوری اور لازمی کر دیا جائے تو انسان کا اختیار ختم ہو جاتا ہے.. سعودیہ وغیرہ ممالک میں بھی یہی صورت حال ہے، وہاں ہر گاڑی کی انشورنس کروانا لازمی ہے۔ بلکہ اب تو غالبا حج و عمرہ پر جانے والوں کی بھی انشورنس ہوتی ہے۔ واللہ اعلم۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ


