سوال 7706
السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ!
سورۃ اعراف کی آیت نمبر 35 میں جو اللہ کی آیات پر ایمان لانے کا حکم ہے تو اس کی مختصر تشریح بیان فرما دیں کہ یہاں آیات سے کیا مراد ہے؟
آیات قرآنی، معجزے یا شرعی احکام؟
جزاکم اللہ خیرا کثیرا
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سورۃ اعراف کی اس آیت میں ہر وہ چیز مراد ہے جو اللہ کے انبیاء علیہم السلام من جانب اللہ لے کر آئے اور لوگوں تک پہنچائی۔
اس میں اس دور کی آسمانی کتابیں اور ان کی آیات بھی شامل ہو سکتی ہیں، انبیاء علیہم السلام کے معجزات بھی، اور ہر وہ بات بھی جو انبیاء اللہ تعالیٰ کی طرف سے بیان کریں۔ غرض یہ کہ اللہ کے انبیاء جو کچھ اللہ کی طرف سے لے کر آئے، وہ سب اس میں مراد ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




