سوال (796)

تکبیر اولٰی کسے کہتے ہیں؟ کیا اس سے مراد اقامت ہے؟ کیا اس سے مراد تکبیر تحریمہ ہے؟ کیا امام کے رکوع میں جانے سے پہلے قرات ختم ہونے تک تکبیر اولی کا ثواب ہے ؟

جواب

تكبير اولى تكبيرة الاحرام کو کہتے ہیں۔ اقامت کو “اقامت” یا “اذان ثانی” کہا جاتا ہے، اس کو “تکبیر” صرف ہم اردو میں کہتے ہیں۔ اصطلاحی طور پہ یا عربی میں اس کو تکبیر نہیں کہا جاتا ہے ۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ