سوال 7553
((طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ ، وَإِنَّ طَالِبَ الْعِلْمِ يَسْتَغْفِرُ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ حَتَّى الْحِيتَانُ فِي الْبَحْرِ)).
“حصولِ علم ہر مسلمان پر فرض ہے، بلاشبہ طالبِ علم کے لیے ہر چیز بخشش کی دعائیں کرتی ہے ، حتی کہ سمندر کی مچھلیاں بھی۔“
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
جواب
و عليكم السلام و رحمة الله و بركاته
عقائد وایمانیات واحکام کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے ۔
حصول علم کے لئے زندگی وقف کرنے والے طلبا کے فضائل صحیح احادیث سے ثابت ہیں ۔
سند یہ روایت جمیع اسانید سے ضعیف ہے البتہ معنی درست ہے۔
والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ




