سوال 7537
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
داڑھی میں انفیکشن، خارش، خشکی اور زخم کی وجہ سے اگر ڈاکٹر علاج کے طور پر داڑھی کے بال کچھ چھوٹے کروانے کا مشورہ دے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ جبکہ مقصد کلین شیو کرنا نہیں بلکہ بیماری اور تکلیف سے نجات حاصل کرنا ہو۔
براہِ کرم قرآن و حدیث اور فقہی اصولوں کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
جزاکم اللہ خیراً۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ مسائل عام ہیں، اس کا تعلق انسان کی جلد اور خون کے ساتھ ہے، داڑھی کا اس میں کوئی قصور نہیں ہے، کسی اچھے ڈاکٹر سے رہنمائی لیں، داڑھی کٹوائے بغیر ہی مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ان شاءاللہ
اگر واقعتا ہی داڑھی کے ہونے کی وجہ سے ہی انسان کی جلد مسلسل خراب ہو رہی ہو، اور قابل اعتبار ڈاکٹر حضرات یہ کہیں کہ اس کے لیے وقتی طور پہ داڑھی کٹوانا لازمی ہے تو پھر داڑھی کٹوائی جا سکتی ہے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ




