سوال 7561

السلام عليكم و رحمة الله و بركاته
عمرہ ادا کرتے ہوئے طواف کے چکر ذہن سے نکل جائیں چھ چکر ہوے یا سات اس صورت میں کیا کریں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
تعداد میں زیادہ چکر تو خیر نہیں ہیں، اس لیے بڑی توجہ، انہماک اور حضورِ قلبی چاہیے۔ اللہ برکت دے اور آسانی فرمائے۔
اگر ابہام ہو جائے، شبہ ہو جائے تو کم تعداد پر فوکس کریں۔ مثلاً پانچ اور چھ میں شبہ ہو رہا ہے تو پانچ پر فوکس کریں، اور چھ اور سات میں شبہ ہو رہا ہے تو چھ پر فوکس کریں، پھر ایک چکر اور کر لیں، اس طرح سات پورے ہو جائیں گے۔
واللہ اعلم

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ