سوال 7355
اگر میقات سے گزر جائے اور احرام نا باندھا ہو تو کیا حکم ہے؟
نیت عمرہ کی تھی.
جواب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
واپس میقات پر چلا جائے اور احرام کے کپڑے لے کر نیت کر لے تلبیہ پڑھتا ہوا آ جائے۔ اور اگر واپس نہیں جائے گا تو دم پڑے گا۔ یا فدیہ دینا ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



