سوال 7267
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
اہل علم رہنمائی فرمائیں کہ عمرہ مکمل کرنے کے بعد احرام کھول دینے کے بعد کعبے میں نماز پڑھنے کی غرض سے احرام باندھا جاسکتا ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
مطاف میں بغیر احرام کے نہیں جانے دیتے تو لوگ جھوٹا احرام پہن کے خود کو معتمر شو کر کے چلے جاتے ہیں یہ ناجائز ہے دھوکہ ہے۔ اپنے آپ کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں اور قانون کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں۔ آپ کو بیت اللہ میں جانے سے کوئی نہیں روکتا بس وہ آپ کو مطاف میں نہیں جانے دیتے۔ تو آپ دھوکہ نہ دیں اپنے لباس میں جائیں پہلی منزل پہ یا دوسری منزل پہ نماز پڑھیں طواف کریں آپ کو بیت اللہ سے کون روکتا ہے۔ مگر مطاف میں جانے کے لیے جھوٹا احرام پہننا یہ جائز نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



