انسانی صحت کے لیے وٹامن ڈی لازم و ملزوم  ہے، وٹامن ڈی ایک نہایت اہم وٹامن ہے جو جسمانی افعال کی بہتر کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہڈیوں کی صحت کو بہتر کرنے اور انہیں مضبوط بنانے کے لیے جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار متوازن ہونا نہایت ضروری ہے ۔وٹامن ڈی کی وجہ سے جہاں انسان کے جسم کو مضبوطی حاصل ہوتی ہے، وہاں کئی بیماریوں سے تحفظ بھی ملتا ہے۔

عموما وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد ان بیماریوں کے شکار ہوتے ہیں جن میں  بد ہضمی ، موسمی ڈپریشن،مدافعتی کمزوری، ڈیمینشیا، جلد موٹاپے، اور خارش جیسے امراض قابل ذکر ہیں، جب کہ اس سے ذیابیطس، دمہ اور کینسر جیسے امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔

دوسری طرف وٹامن ڈی کی مناسب اور بھر پور مقدار انسان کی ہڈیوں ، جوڑوں، پٹھوں  اور باقی تمام جسم کو توانا اور مضبوط رکھ کر انسانی صحت کو یقینی بناتی ہے ۔ اگرچہ وٹامن ڈی کے حصول کے لیے دوائیاں اور سپلیمینٹ بھی موجود ہیں، تاہم اسے عام قدرتی غذاؤں کے ذریعے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سورج کی روشنی کو وٹامن ڈی کے حصول کے لیے  اہم ذریعہ خیال کیا جاتا  ہے، تاہم دیگر پھل، غذائیں اور قدرتی اشیاء کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بناکر وٹامن ڈی سے بھرپور رہا جاسکتا ہے۔

درج ذیل قدرتی اشیاء وٹامن ڈی کے حصول میں مددگار ہوتی ہیں۔

سورج کی روشنی, کاڈ لِورِ آئل (مچھلی کے کیپسول) سپلیمینٹ، مچھلی، دودھ ،انڈے، مشروم ،مالٹے ،گندم اور جو سے بنے مختلف سیریلز ،بادام ،گاجر،خوبانی آڑو ،پپیتا،بلیو اینڈ بلیک بیریز قابل ذکر ہیں۔

ان اشیا کے استعمال کے باوجود اگر وٹامن ڈی کی کمی پوری نہ ہو اور یہ آپ کے لیے مؤثر ثابت نہ ہوں تو آپ کو کسی جنرل فزیشن سے رابطہ کرنا ہو گا۔ معاملات کی سنگینی کی صورت میں ان ٹوٹکوں پر اکتفا کیے رکھنا صحت کے لیے صحیح نقصان دہ ہے۔